باپ پرتشدد،بیٹا حوالات میں بند،معافی ملنے پررہا

تلونڈی(نامہ نگار)بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔۔۔
کنگن پورمیں 85سالہ بوڑھے باپ کی رحمدلی نے بیٹے قدرت اللہ کوچھڑوانے پرمجبورکردیا، پولیس جب بیٹے کو حوالات سے نکال کرلائی تو بیٹا باپ کے پاؤں میں گرگیا اور معافی مانگنے لگا جس پرباپ نے معاف کردیا اورباپ، بیٹا گھرروانہ ہوگئے۔