پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں نافذالعمل

 پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں نافذالعمل

لاہور(سٹاف رپورٹر)جائیداد کی خریدوفروخت میں شفافیت اور آسانی کیلئے منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی(پلس) کے تحت پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم کو ڈویلپمنٹ اتھارٹیزمیں مکمل طور پر نافذالعمل کر دیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ملکیت کے انتقال کے اس جدید نظام کے ذریعے اب تک 8,000 سے زائد پلاٹس کی منتقلی کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے ۔یہ اقدام شہریوں کے لئے جائیداد کی منتقلی کے عمل کو سہل بنانے اور کرپشن کے امکانات کو کم کرنے کیلئے متعارف کرایا گیا ہے ۔ پلس ماہرین کے مطابق یہ نظام ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کی ایک بڑی کامیابی ہے ، جو جائیداد کی منتقلی کے روایتی طریقہ کار میں موجود خامیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔ ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی اکرام الحق نے کہا کہ ملکیت کے انتقال کے اس جدید نظام کو مزید موثر اور عوامی مفاد کے مطابق بنایا جا رہا ہے ۔یہ اقدام پنجاب میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں