چوراہوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز کیلئے ہیلمٹ پہننا ضروری

 چوراہوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے  وارڈنز کیلئے ہیلمٹ پہننا ضروری

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈنز کی حفاظت کے پیش نظر سی ٹی او نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا، چوک چوراہوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز پرہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چیف ٹریفک آفیسراطہر وحید کے حکم پروارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا، ٹریفک وارڈنز کو بذریعہ وائرلیس میسج آگاہ کیا گیا، گرمی ہو یا سردی چوک میں کھڑے وارڈنز ہیلمٹ لازمی پہنیں گے ۔حادثات میں متعدد وارڈنز کے زخمی ہونے پر ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں