صوبائی وزرا کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کا دورہ

صوبائی وزرا کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے،اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر اور ملک صہیب احمد بھرتھ نے گزشتہ روز نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر اقبال نے وزرا کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا ایک ہزار بستر پر مشتمل جنوبی ایشیا کا جدید ترین کینسر ہسپتال رواں سال کے آخر تک فعال ہو جائے گا-یہ ہسپتال پنجاب سمیت پورے ملک کے عوام کا اپنا ہسپتال ہوگا جہاں کینسر کی سٹیج تھری اور فور کے مریضوں کو بھی علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا دن رات ہماری لیبر کام کر رہی ہے تاکہ مقررہ مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں