40معذور افراد کو معاون آلات کی فراہمی کی منظوری

 40معذور افراد کو معاون آلات کی فراہمی کی منظوری

وہاڑی( نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹشن یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت40 افراد باہم معذور کو معاون آلات کی منظوری دی گئی۔ جس میں 22وہیل چیئرز، ایک لوئر لیم، 13ٹرائی سائیکل،3وائٹ کین چھڑی،ایک بیساکھی شامل ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان نے کہا کہ حکومت پنجاب افراد باہم معذورکی بحالی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے معاون آلات کی منظوری کا مقصد خصوصی افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے تاکہ خصوصی افراد کو نقل و حرکت اور رسائی میں آسانی ہو اور وہ خود انحصار ہو سکیں انہوں نے مزید کہا کہ سماعت سے محروم افراد کو آلات سماعت کی مددسے مواصلاتی اور باہمی بات چیت کی قوت میں اضافہ ہو گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر خان نے مزید کہا کہ معاون آلات خریدنے کے مالی بوجھ سے نجات مل رہی ہے تمام افراد باہم معذور اور بزرگ شہری معاون آلات کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جس کیلئے سوشل ویلفیئر وہاڑی کے دفتر سے رابطہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں