جہانیاں‘ایک ماہ میں 20وارداتیں‘مزاحمت پر شہری زخمی

جہانیاں‘ایک ماہ میں 20وارداتیں‘مزاحمت پر شہری زخمی

جہانیاں(نمائندہ دنیا)ایک ماہ میں چوری ڈکیتی کی 20سے زائد وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیوارت اور۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 قیمتی مویشوں سے محروم ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا، حیدر سکواڈ گشت بھی بے سود، تاجر برادری سراپاء احتجاج بن گئی،تھانہ ٹاؤٹوں کے سپرد ،ہرکام کے ریٹ مقرر، سائلین کو انصاف ملنا مشکل ہوگیا ۔ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں چور تاجر کے گھر داخل ہوگئے اور سامان چوری کرنا شروع کردیا۔اہل علاقہ کے شور پر چور سامان چھوڑکر فرار ہوگئے ، طیبہ سٹی میں بھی چوری کی واردات ہوئی، چورپرویز کے زیر تعمیر گھر سے گیٹ توڑ کر 22 بنڈل بجلی تار ، سولر پلیٹ ودیگر سامان لیکر فرار ہوگئے۔ جہانیاں پولیس کو 15 کی کال پر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اور تفتیشی نے فون کیا کہ واقعہ کی درخواست تھانہ جہانیاں میں ارسال کر دیں جبکہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ تاجربرادری اور شہریوں نے وزیراعلیٰ اور آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں