میپکو کے 11فیڈرز سے سحر افطار میں بجلی فراہمی جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکوریجن میں سحر /افطار/تراویح کے اوقات میں بجلی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
میپکو کے تمام 11کے وی فیڈرز سے بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدکی ہدایت پر صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کیلئے 9 آپریشن سرکلوں کے گرڈسٹیشنوں، کسٹمرسروسز سنٹرز اور کسٹمر کمپلینٹ سنٹرز میں سٹاف نے ڈیوٹیاں دیں۔