مالی بحران سنگین ، 2 ہیلتھ سنٹرزکی بجلی منقطع

مالی بحران سنگین ، 2 ہیلتھ سنٹرزکی بجلی  منقطع

ملتان(لیڈی رپورٹر)محکمہ صحت ملتان بدستور مالی بحران کا شکار ،بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر ہیلتھ سنٹرز کے کنکشن کٹنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی دو ہیلتھ سنٹرز کے کنکشن کاٹ دئیے گئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ کے درمیان باہمی رابطے کے فقدان کی وجہ سے معاملات مزید خراب ہونے لگے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ کی سی ای او ہیلتھ کے ساتھ نہیں بن رہی ہے اسی وجہ سے سی ای او ہیلتھ متعلقہ برانچ کو افرادی قوت نہیں دے رہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ کی کم فراہمی کے باعث ڈی ڈی بجٹ اور سی ای او ہیلتھ بھی خاموش ہیں کیونکہ جو بجٹ حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہے اس سے اگر پنشن کی ادائیگی کی جائے تو دیگر بلوں کی ادائیگیوں کے لئے پیسہ نہیں ہوتا ، اسی لئے بجلی گیس اور پٹرول کے بلوں کی ادائیگی کیلئے معاملات شدید متاثر ہیں یہاں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ دیگر اضلاع میں مالی معاملات بہتر ہونے کی وجہ سے تمام تر ادائیگیاں وقت پر کی جا رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں