منشیات کیس :مجرم کو 9سال قید،2لاکھ روپے جرمانہ

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر) منشیا ت کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9سال قید،2 لاکھ روپے جرمانہ،عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
تھانہ صدر کہروڑپکا پولیس نے 21 جولائی 2023 کو کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد رفیق کو 1480 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا اور اس کے خلاف 9C کے تحت مقدمہ درج کیا۔پولیس کی ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے باعث عدالت نے ملزم کو سخت سزا سنائی۔ ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے ایس ایچ او تھانہ صدر کہروڑپکا عمران گجر، تفتیشی ٹیم اور لیگل ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ پولیس کی بہترین انویسٹی گیشن اور قانونی معاونت کے ذریعے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا رہا ہے تاکہ معاشرتی ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔