بلدیہ خانیوال کی1194دکانوں کی 4سالہ لیز پر نیلامی

بلدیہ خانیوال کی1194دکانوں کی 4سالہ لیز پر نیلامی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) خانیوال میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی میونسپل اداروں کی دکانوں کی نیلامی کاعمل جاری ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس حوالے سے جناح لائبریری میں ضلع کی2031 دکانوں کی نیلامی کیلئے کھلے عام بولی کا اہتمام کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال نے تحصیل جہانیاں کی دکانوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا۔اے سی ڈی آر خالد عباس سیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال میں 1194 دکانوں کی 4سالہ لیز پر نیلامی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ،نیلامی کو شفاف اور قانونی تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے ،شفافیت کیلئے تمام مراحل کی سخت نگرانی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں