جعلسازوں نے 2شہریوں کو بوگس چیک تھما دیئے ،مقدمات درج

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔مخدوم رشید پولیس کو عدنان علی نے بتایا کہ ملزم رائو مجید وغیرہ نے مجھ سے پانچ لاکھ پچاس ہزارروپے۔۔۔
ادھار کی مد میں وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا جبکہ پولیس کو اسامہ ذوالفقار نے بتایا کہ ملزم آصف اور کاشف مختلف اوقات میں چینی کی بوریاں لیتے رہے جن سے رقم کا تقاضا کیا تو ملزموں نے پچاس لاکھ کا چیک دیا جو جعلی و بوگس پایا گیا ۔