ادھار کی رقم واپس نہ دینے پر ہمسائے کا میاں بیوی پر تشدد

ادھار کی رقم واپس نہ دینے پر ہمسائے کا میاں بیوی پر تشدد

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ادھار کی رقم واپس نہ دینے پر ہمسائے کا میاں بیوی پر تشدد، معمولی تکرارپرمسلح افراد نے 2بھائیوں اوررقبہ کے تنازع پر حقیقی بھائیوں نے بھائی کو لہولہان کر دیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

درخت لگانے کے تنازع پر ہمسائے نے خاتون کو بھی ڈنڈوں سوٹوں سے زخمی کر دیا، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ بستی نقدآباد میں لطیف علیانی نے محمد علی قریشی کے 5 ہزار ادھار واپس دینے تھے ،گزشتہ روز محمد علی قریشی نے ادھار واپس مانگا جسے لطیف علیانی نے بیٹی کی بیماری اور عید کے بعد دینے کا کہا تو محمد علی قریشی نے لطیف کو تشدد کا نشانہ بنایا، چھڑانے کے لیے اس کی بیوی نازیہ بی بی آگے بڑھی تو اسے بھی غلیظ گالیاں دیں، موضع رادھو میں عبدالحمید کہ 2بیٹوں زین العابدین اور محمد نور الحسن موٹر سائیکل پر سوار طارق چوک جا رہے تھے کہ نالہ سردار چوک کے قریب ضمیر جعفر گرمانی مشاہد حسین شاہ نے 7نامعلوم کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو پکڑ لیا اور تشدد کیا ۔محمد کاشف بٹ کو معمولی توں تکرار پر عبدالحفیظ، محمد شریف عبداللطیف، محمد اسد، محمد انصر،محمد سہیل ،محمد زوہیب اورمحمد شہزاد نے ڈنڈوں سوٹوں سے لہو لہان کر دیا، اڈا ٹوپل کے محمد عزیز مراث کو رقبہ کے تنازع پر اس کے حقیقی بھائیوں محمد حفیظ، عبدالرشید نے ڈنڈوں سوٹوں سے شدید زخمی کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں