تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے :ارشاد آرائیں

تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے :ارشاد آرائیں

بورے والا(سٹی رپورٹر )سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد آرائیں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی غیر قانونی تعمیرات اور ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ ان کے کاروباری اور سیاسی مخالفین اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے میری کاروباری وسیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے منصوبہ بندی کر کے ان کے خلاف ایک جھوٹی اور بے بنیاد مہم شروع کروائی ہوئی ہے کہ میری ملکیتی عمارت منظور شدہ عمارت ڈی کلاس سٹینڈ کی عمارت کو مسمار کرایا جائے اور میرے ٹرانسپورٹ کے اس قانونی کاروبار کو ختم کرایا جائے جو سراسر غیر قانونی ،بے بنیاد اور بلاجواز مخالفت پر مبنی اقدام ہے جبکہ ان کی طرف سے اپنی پراپرٹی کی متعلقہ دستاویزات سرکاری انتظامیہ انویسٹی گیشن آفیسر اور مقامی عدالت میں جمع کروادی ہیں جن میں سال 1990میں باقاعدہ منظورہ ڈی کلاس سٹینڈ کے موقع پر ایکسیئن ہائی ویز ڈویژن وہاڑی سے این او سی حاصل کیا گیا تمام متعلقہ محکمہ جات کے این او سی حاصل کرنے کے بعد عدالت عالیہ ملتان ہائیکورٹ بنچ سال 1992کے لائسنس کا اجرا ہوا تھا جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سٹینڈ ہذا ناجائز تجاوزات بارے شکایت پر فیصلہ دیتے ہوئے سال 16/7/2019کو تحریر کیا تھا اس موقع پر ایس ڈی او سب ڈویژن نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر کنفرم کیا کہ ناجائز تجاوزات نہ ہیں جبکہ سال 19/2/2011اور مورخہ 17/10/2018 میں محکمہ مال کے پٹواری حلقہ۔ قانونگو حلقہ ۔۔ریونیو آفیسر ،پٹواری ہائی ویز ،سرویئر ہائی وے وہاڑی، تحصیلدار بورے والا کو ساتھ لے کر پیمائش رقبہ سٹینڈ کرچکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں