ویمن یونیورسٹی ، پی ایچ ڈی سکالر زوبیہ عباس کا پبلک ڈیفنس

ویمن یونیورسٹی ، پی ایچ ڈی سکالر زوبیہ عباس کا پبلک ڈیفنس

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کی پی ایچ ڈی سکالر زوبیہ عباس کا پبلک ڈیفنس منعقد ہوا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترجمان کے مطابق شعبہ انگلش ویمن یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالر زوبیہ عباس کے مقالے کا عنوان، ’’ایکولوجی فکشن اور ماحولیات کا سنگم منتخب معاصر انگریزی ناولوں کا ماحولیاتی تجزیہ‘‘تھا تقریب کی مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں ان کے مقالے کی سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان ، ایکسٹرنل سپروائزز پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد اور پروفیسر ڈاکٹر عمار فرخ تھی اس موقع پرسکالر زوبیہ عباس کا کہنا تھا کہ ایکو-تنقید، ایک بین الضابطہ فریم ورک جو کہ ادب کے تقاطع کو تلاش کرتا ہے ۔ماحولیاتی خدشات، معاصر انگریزی ادب میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں یہ مقالہ تنقید کے ارتقاء اور اثرات کا مطالعہ کرتا ہے ، اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ فطرت کیسے کام کرتی ہے ۔جدید ادبی کاموں کے اندر متحرک بیانیہ قوت اور مطالعہ نمایاں کرتا ہے ۔انتھروپو سینٹرک کہانی سنانے سے بیانیہ کی طرف تبدیلی جو پیش منظر ماحولیاتی تناظر کو پیش کرتی ہے ،انسانوں اور ماحول کے درمیان علامتی تعلق پر زور دینا،تحقیق بار بار آنے والے موضوعات کی تحقیقات کرتی ہے جیسے ماحولیاتی انحطاط، موسمیاتی تبدیلی، اورماحولیاتی انصاف کااحاطہ کیاگیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تنقید، ایک بین الضابطہ نقطہ نظر جو فطرت کی نمائندگی کی جانچ کرتا ہے اورادب میں ماحولیاتی خدشات نے عصر حاضر میں نمایاں اہمیت حاصل کی ہے ۔ ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی نے تنقید کے میدان میں جدید رجحان کو نظر انداز نہیں کیا اور ایسے موضوع پر ریسرچ کی جو ماڈرن دنیا میں اس وقت زیر بحث ہے ۔ بعد ازں ڈاکٹر زوبیہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کی گئی اس موقع پر اساتذہ بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں