مظفرگڑھ:شہدا اور غازی پولیس افسروں کو میڈلزتقسیم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان خان کی جانب سے شہدا اور ۔
غازی پولیس افسروں کی بہادری اور شجاعت کے سلسلہ میں دفتر میں تقریب کا انعقاد ،شہدا کی فیملیز اور غازیوں میں میڈلز، سرٹیفکیٹ اور تحائف تقسیم کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان خان نے 26 شہدا کی فیملیز میں میڈلز اور بچوں کو تحائف دیئے ۔اس کے علاوہ ڈی پی او مظفرگڑھ نے 51غازیوں میں میڈلز، سرٹیفکیٹ CC-lllاور بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔اس موقع پر ڈاکٹر رضوان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارے معاشرے اور ملک کا فخر ہیں اور پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انکی قربانیاں لازوال ہیں۔ ہمارے غازی پولیس کیلئے بہادری اور شجاعت کی علامت ہیں اور دشمن کیلئے خوف کی علامت ہیں۔