ڈی سی کا بیت المال سویٹ ہوم کا دورہ‘ بچوں سے ملاقات

ڈی سی کا بیت المال سویٹ ہوم کا دورہ‘ بچوں سے ملاقات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو، سید منور عباس بخاری نے پاکستان بیت المال سویٹ ہوم، کوٹ ادو سنٹر کا دورہ ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کرتے ہوئے یتیم بچوں کے ساتھ خصوصی ملاقات اور افطار کے موقع پر اپنے خلوص اور محبت کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے ذاتی طور پر مصافحہ کیا اور ان کے کمرے کا دورہ کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ بچوں نے بھی ڈپٹی کمشنر کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان سے اس بات کی درخواست کی کہ آئندہ بھی ہر ماہ ایک دن اُن کے ساتھ وقت گزارا جائے ۔ڈپٹی کمشنر کے اس دورے میں پاکستان بیت المال کے اہم اراکین جیسے کہ سید کاشف سلیم (اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مظفرگڑھ کوٹ ادو)، انچارج سویٹ ہوم، ارم اعظم (ممبر سپروائزری کمیٹی)، مجید خان میرانی اور ملک احسان بھی شرکت فرمائی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کاشف سلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوٹ ادو میں، بالعموم اور خصوصی طور پر سویٹ ہوم میں تین سو اسی افراد کو افطار ڈنر فراہم کیا جا رہا ہے ۔پاکستان بیت المال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے اس ادارے کے کردار کی بھرپور تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ سیو یتیم بچوں کی کفالت کے ذریعے انہیں معاشرے کے باعزت اور ہنرمند فرد بنانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔یہ دورہ بچوں کے لیے ایک خوشگوار یادگار ثابت ہوا اور ادارے کی خدمات و کوششوں کی مزید سراہنا کا باعث بنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں