موٹروے سروس ایریا ز میں مسافروں سے لوٹ مار

موٹروے    سروس    ایریا ز    میں     مسافروں    سے    لوٹ    مار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) موٹر وے سروس ایریاز میں اشیاء کی ڈبل قیمتیں وصول کرنے کیساتھ ساتھ حکومت کے نام پر ٹیکس بھی بلوں میں ڈال کر مسافروں سے بے دریغ لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرگودھا کی حدود میں واقع موٹر وے سروس ایریاز میں نہ صرف اشیائے خوردونوش کے دوگنا ریٹ وصول کئے جا رہے ہیں وہاں پنجاب ریونیوکی جانب سے سیلز اور دیگر ٹیکسوں کی وصولیاں کر کے ہڑپ کی جا رہی ہیں ، حکومت کے نام سے موصول ہونیوالے ٹیکس قومی خزانے میں جمع نہیں کروائے جا رہے ، جبکہ کاؤنٹرز یا نمایاں مقامات پر ہوٹل و شاپس مالکان نے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کررکھے اورمقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے جہاں لاہور اور اسلام آباد سے آنے جانیوالی جملہ ٹریفک رکتی اور مسافر کھانا کھاتے اور دیگر اشیاء خریدتے ہیں ریسٹورنٹس کا عملہ مسافروں کو سرکاری ریٹ لسٹ دکھانے اور اس کے مطابق بل وصول کرنے سے گریز کرتا ہے اسی طرح ٹک شاپس پر مہنگی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں ،مسافروں نے ان سروس ایریاز میں سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹل مالکان اور ان کے عملہ کیخلاف سخت کاروائی کرکے مسافروں کو ریلیف دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں