غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا گرفتار،کلاشنکوف ،6میگزین اور 100کارتوس برآمد
بھلوال(نمائندہ دنیا )غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا ملزم تھانہ بھلوال صدر پولیس کی گرفت میں غیر قانونی اسلحہ لے کر گھومنے والا ملزم رمیز رنگے ہاتھوں گرفتار۔
،گرفتار ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف، 6 میگزین اور 100سے زائد کارتوس برآمد گرفتار ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،گی ڈی پی او نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اسکی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے ۔