پرتشدد واقعات ،میاں بیوی سمیت 5افراد زخمی ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پر تشدد واقعات کے دوران 7شمالی میں محمد حسین وغیرہ نے صالح محمد اور ۔
اسکی بیوی غلام بی بی کو پلاٹ کے تنازعہ پر سوٹے مار کر مضروب کر دیا،5رکھ دھریمہ میں امتیاز وغیرہ نے محمد اقبال اور اسکے بہنوئی افتخار کو مخالف کی حمایت کرنے پر مار مار کر ادھ مواکر دیا،میانی میں سابقہ رنجش پر حمید وغیرہ نے ماجد خلیل کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کر دیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔