وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں نواز شریف مری پہنچ گئے

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صد رمسلم لیگ ن میاں نواز شریف مری پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورلیگی صدر میاں نواز شریف مری میں تین روز قیام کریں گے، مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس وے کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائشگاہ پہنچیں۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مختلف اجلاس ہوں گے جن میں مری کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ مری روانہ ہوئی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں