اے این پی نے خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں سے روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں سے روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق کمیٹی کی سربراہی صوبائی صدر اے این پی میاں افتخار حسین کریں گے، کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ باچا خان مرکز میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہوا۔

رہنماؤں کے مطابق کمیٹی میں دیگر 5 اراکین بھی شامل ہیں، کمیٹی مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر بات چیت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں