عدالتی فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور وفاق و پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور پنجاب سرکار نے پی ٹی آئی ممبران کو اغوا کرنا شروع کر دیا، رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو لاپتہ کر دیا، مظفر گڑھ میں نامعلوم افراد نے جمشید دستی کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کو یرغمال بنایا گیا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی پارلیمان میں اکثریت جماعت بن چکی ہے، الیکشن سے پہلے بھی نامعلوم افراد نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی کوششیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں