موٹرسائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے میاں، بیوی، بچہ جاں بحق

پشاور: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے میاں، بیوی، بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزموں نے باچا خان مرکز کے قریب فائرنگ کر کے میاں، بیوی اور کمسن بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کی بناء پر پیش آیا، ورثا کی جانب سے درخواست کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں