آئی پی پیز کے معاہدوں میں تمام حکومتیں شامل ہیں، امیر جماعت اسلامی
پشاور (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں تمام حکومتیں شامل ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کئے جائیں، آئی پی پیز کے معاہدوں میں تمام حکومتیں شامل ہیں، ان معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے جبکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ صوبہ پہلے سے دہشت گردی سے متاثرہ ہے، قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشنز کئے گئے جبکہ جماعت اسلامی نے کبھی فوجی آپریشز کی حمایت نہیں کی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کہتے ہیں امن قائم کرنے کیلئے آپریشنز کر رہے ہیں، اگر امن کیلئے آپریشنز کئے گئے تو امن کیوں نہیں اور اب کیوں دہشت گردی ہو رہی ہے۔