ملک کو معاشی دلدل سے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نہیں کراچی نکال سکتا ہے: مصطفیٰ کمال
کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو معاشی دلدل سے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نہیں کراچی نکال سکتا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، اگر ہم نے جینا ہے تو ماحول کی بہتری کے لئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پچاس سال کی تباہی بربادی کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، کراچی کو اس کا جائزحق دیں گے تو کراچی ترقی کرے گا، کراچی کے لوگوں کو پانی، گیس نہیں مل رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کو کوئی ایک پارٹی دلدل سے نہیں نکال سکتی، بس رکنے پر کنڈیکٹر کہتا ہے دھکا لگاؤ، پاکستان کی بس رک گئی ہے سب کو ملکر دھکا لگانا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اس کو چھپا نہیں سکتے، کراچی کی حفاظت کریں تاکہ پاکستان کی حفاظت کی جاسکے، آیئے 30 کروڑ درخت لگانے کا عزم کریں، گلی گلی سبزہ اگانے کی کوشش کریں۔