امریکا میں چار بھارتی انسانی سمگلر گرفتار، جبری مشقت کا بھی الزام

نیوجرسی: (ویب ڈیسک) امریکا میں چار بھارتیوں کو انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پرنسٹن، نیو جرسی سے گرفتار کئے جانے کے بعد چوبیس سالہ چندن دیسیریڈی، 31 سالہ دوارکا گونڈا، 31 سالہ سنتوش کٹکوری اور 37 سالہ انیل مالے کیخلاف انسانی سمگلنگ کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔

حکام نے ایک فون کال کی بنیاد پر جب کارروائی کی تو معلوم ہوا کہ یہ لوگ کولن کاؤنٹی میں جبری مشقت کا ریکٹ بھی چلارہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام گرفتاریاں مارچ 2024ء میں کی گئی تھیں، پرنسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تفتیش اور تحقیق کے بعد تفصیلات اب جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں جب متعلقہ بلدیاتی ادارے کے اہلکاروں نے ایک فون کال کی بنیاد پر جب عمارت کا جائزہ لیا تو وہاں جتنے لوگ موجود تھے اُن سے زیادہ کا سامان پڑا ہوا تھا، ابتدا میں بتایا گیا کہ کھٹمل پائے جانے کی اطلاع پر پیسٹ کنٹرول ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ وہاں تو جبری مشقت لی جارہی ہے۔

پرنسٹن پولیس سارجنٹ کیرولین کرافرڈ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے وہاں 100 افراد سے بھی زیادہ سے مشقت لی جارہی ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں