ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ: پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے

کولمبو: (دنیا نیوز) ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئین شپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، پہلے روز کے اختتام پر ٹاپ 10 میں 6 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

12 سالہ احمد سلمان تمام 8 گیمز جیت کر پہلی پوزیشن پر ہیں، احمد سلمان ایونٹ میں شریک تمام 138 پلئیرز میں واحد ناقابل شکست پلیئر رہے ہیں اسی طرح پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان 7 گیمز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بھارت کے مادھو کامت نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کر رکھا ہے، پاکستان کے احزم احمد 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں، بلال اشعر پانچویں، منال اشعر چھٹے اور محمد یادان 10 ویں نمبر پر ہیں۔

سائیڈ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے وسیم کھتری ٹاپ پوزیشن پر ہیں، وسیم نے پہلے روز 7 میں سے 6 گیمز میں حریفوں کو مات دی، چیمپئن شپ کے دوسرے روز 9 گیمز کھیلے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں