اسلام آباد میں بارش، موسمی خرابی سے فلائٹ آپریشن درہم برہم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خراب موسم اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

اسلام آباد کی 3 غیر ملکی پروازوں کو لاہور میں لینڈ کروایا گیا ہے جبکہ 20 پروازوں کو تاخیر کا سامنا ہے۔

اسلام آباد سے جدہ، گلگت، سکردو کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے، ملتان سے شارجہ کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، لاہور سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں