وزیر اعظم شہباز شریف آج اراکین قومی اسمبلی کو عشائیہ دیں گے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف آج اراکین قومی اسمبلی کو عشائیہ دیں گے۔

عشائیہ آج رات 7 بجے وزیراعظم ہاؤس میں دیا جائے گا، عشائیہ میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔

دوسری جانب حکومت نے پارلیمان میں آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکین کی مکمل حاضری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعظم نے حکومتی اتحاد کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو پیر تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مکمل حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی متحرک ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں