کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو مارا گیا، 2 ساتھی فرار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ 3 ڈاکو شہری عبدالوحید سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا جبکہ 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور شبہ ہے کہ وہ بھی ممکنہ طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی جبکہ ہلاک ڈکیت کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔