راولپنڈی: گھر سے نوجوان اور شادی شدہ خاتون کی لاشیں برآمد
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں گھر سے نوجوان اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بنی کے علاقہ کرتارپورہ میں پیش آیا، نوجوان حمزہ کالج روڈ، لڑکی پیرودھائی کی رہائشی بتائی گئی ہے، دونوں کو سروں میں گولیاں ماری گئیں، لڑکی شادی شدہ تھی۔
اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔