بلوچستان میں گرین بسوں کی تعداد میں اضافے کی سمری منظور
کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں گرین بسوں کی تعداد میں اضافے کی سمری منظور ہو گئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نئی گرین بسوں کی خریداری کی اجازت دے دی ، گرین بس سروس منصوبے کے تحت مزید 9بسیں خریدی جائیں گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ نئی گرین بسوں میں سے 4 تربت شہر میں چلائی جائیں گی ، پانچ گرین بسیں کوئٹہ شہر کے لئے ہوں گی ۔
واضح رہے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اس وقت گرین بسوں کی تعداد 8 ہے۔