فاطمہ آفندی نے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے شوہر کنور ارسلان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکار کنور ارسلان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمرہ کی ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ صحن حرم کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
کنور نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ " الحمدللہ، 2024 میں عمرہ مکمل کیا، واقعی یہ ایک بابرکت سال ہے، جب اللہ اپنے گھر بلاتا ہےتو اس موقع پر جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالیٰ سب کو اس خوبصورت سفر کا موقع عطا فرمائے"۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار جوڑی کو عمرہ کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، یاد رہے کہ کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی نومبر 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے دو بیٹے ہیں۔