مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ: جے یو آئی کی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی تردید
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پارٹی کے اندر کسی فارورڈ بلاک کی تردید کر دی۔
جے یو آئی کے ترجمان نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان جے یو آئی اور مرکزی رہنما اسلم غوری نے کہا کہ ہمارے 8 ایم این ایز اور 5 سینیٹرز میں سے صرف ایک سینیٹر عبدالغفور سے رابطہ نہیں ہو رہا، سینیٹرعبدالغفور سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ارکان پر واضح کر دیا ہے وہ 63 اے کے تحت پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دیں گے۔
اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جس میں 4 سے 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔