26 ویں ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے، آج تک جتنی باتیں کیں وہ پوری ہوئیں: فیصل واوڈا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے، آج تک جتنی باتیں کیں وہ پوری ہوئیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جن کا ہاضمہ خراب تھا وہ ٹھیک ہو چکے ہیں، ترمیم کے لیے نمبرز بھی پورے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا بس احترام ہی کر سکتے ہیں، احترام کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں