چیف جسٹس کی تقرری کیلئے سینیٹر کامران جے یو آئی کے ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ، جمعیت علماء اسلام نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کر دیا۔

سینیٹ میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کامران مرتضیٰ کا نام سینیٹ سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے جے یو آئی ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی سے ایک ایک نام طلب کر رکھا ہے۔

سپیشل پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر چیف جسٹس پاکستان آج تشکیل کیئے جانے کا امکان ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں