حکومت کنٹرولڈ عدلیہ چاہتی ہے: صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار
اسلام آباد :(دنیا نیوز) صدراسلام آباد ہائی کورٹ بارریاست علی آزاد نے کہا ہے کہ حکومت کنٹرولڈ عدلیہ چاہتی ہے۔
دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ ہم نےوکلا ایکشن کمیٹی بنا دی ہے، میرا کسی سیاسی جماعت سےتعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے پہلے اور اب بھی جدوجہد کریں گے، 26تاریخ کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔