سندھ ہائیکورٹ: 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد کیسز کی سماعت تاخیر کا شکار

کراچی: (دنیا نیوز) 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد کیسز کی سماعت تاخیر کا شکار ہونے لگی۔

نئی آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے وکلا نے عدالت سے اجازت مانگی تھی تاہم سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچز نے نئی آئینی درخواستوں کی سماعت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

وکلا کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواستوں میں سول اور کرمنل کیسز شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین نے کہا کہ آج آئینی بنچز بن رہے ہیں پھر فیصلہ ہو گا کہ کون سا کیس کہاں جائے گا، روسٹر برانچ طے کرے گی کہ کون سا کیس کس بنچ میں جائے گا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کا حصہ بن چکی ہے جس کے تحت آئینی مقدمات کے لیے علیحدہ آئینی عدالت ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں