کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ریلوے سٹیشن خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ ریلوے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں