عمران خان کی رہائی کیلئے بانی کی فیملی کو باہر نکلنا ہوگا: فواد چودھری
اسلام آباد:(دنیا نیور)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عمران خان کی فیملی کو باہر نکلنا ہوگا۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا پی ٹی آئی سےانقلاب مینج نہیں ہورہا، سارے معاملےمیں پاکستان پھنسا ہوا ہے، کوئی دورائےنہیں بانی پی ٹی آئی سب سےمقبول لیڈرہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سےاسٹرٹیجی سےمتعلق غلطیاں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کےمطابق پی ٹی آئی پرتنقید نہیں کرنا چاہتا،عمران خان کا بہت احترام کرتا ہوں،نوفروری کوپی ٹی آئی کوسڑکوں پرہونا چاہیےتھا،اس دن احتجاج نہ کرکےبہت بڑی غلطی کی گئی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی ناراض ہیں، بانی پی ٹی آئی اورفضل الرحمان کا افغان پالیسی سےمتعلق موقف ایک ہے۔
وزیر دفاع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا، اپوزیشن پارٹیوں کا الائنس نہ بنانے کا نقصان تحریک انصاف کو ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی،علیمہ خان کو عمران خان کی رہائی کے لیے باہر نکلنا ہو گا، بانی کی فیملی کے نکلنے سے لوگ ساتھ دیں گے، یہ موروثی سیاست نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ نے مشکل حالات کا سامنا نہیں کیا، مشکل حالات کا ہم نےسامنا کیا، عمران خان نےموجودہ لیڈرشپ کوایک ماہ کا وقت دیا ہے۔
آخر میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمسئلےڈونلڈ ٹرمپ نہیں پاکستانیوں نےحل کرنے ہیں، سٹریٹ پرپشر بڑھانے کے لیے اپوزیشن الائنس کو آگےبڑھانا ہوگا۔