نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے: مریم نواز
جنیوا: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
نمونیا سے بچاؤ کے سلسلے میں عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہے، بچوں اور بزرگوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس مرض سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضروری ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہے، نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے، نمونیا سے بچاؤ کیلئے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔