اسسٹنٹ کمشنر کراچی ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل
کراچی :(دنیا نیوز)اسسٹنٹ کمشنر کراچی ہاظم بنگوار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔
ہاظم بنگوار کو کمشنر آفس کی رہائش گاہ افسران سے خالی کرانے پر معطل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر سے 28 اکتوبر کے حکم نامہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔