عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی، جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان
جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان الیون میں عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افریقہ سے آخری ٹی 20 آج، شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش
ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر اور محمد عرفان خان شامل ہیں، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔