ننکانہ صاحب: بس اور کنٹینر میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی
ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) شاہ کوٹ لاری اڈا پر بس اور کنٹینر میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں کاشان، تنویر، مجاہد، کریم علی، عابدہ بی بی،اویس، علی، شبانہ شامل ہیں، بس فیصل آباد سے لاہور جارہی تھی۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی۔