سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد وشمار جاری کر دیئے
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر ایک ہفتے میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، سٹیٹ بینک ذخائر ایک ہفتے میں بڑھ کر14ارب 52 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر اضافے سے 5 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 19 ارب 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments