ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف
ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر وردا قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔
ملزمہ ردا نے ڈاکٹر کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا، قتل کا سودا ملزم ندیم نے اہم ملزم شمریز سے 30 لاکھ میں طے کیا، ملزم شمریز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر وردا کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
پولیس نے ملزمہ کے شوہر کی 5 دکانیں سیل کر دیں، قتل میں استعمال دونوں گاڑیاں پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم شمریز تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
ایڈیشنل آئی جی ایبٹ آباد سونیا شمروز کا بطور ممبر جے آئی ٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سونیا شمروز جے آئی ٹی میں ڈاکٹر وردا کیس کی تحقیقات کریں گی۔