متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک قرار

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو سال 2025ء میں دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک قرار دے دیا گیا۔

پاسپورٹ پاور انڈکس کے مطابق اماراتی شہری 179 ممالک میں ویزا فری سفر کے اہل ہیں، عالمی پاسپورٹ پاور رینکنگ میں سنگاپور کی دوسری اور سپین کی تیسری پوزیشن ہے، جبکہ یورپی ممالک نے 2025ء کی فہرست میں مضبوط سفری رسائی برقرار رکھی۔

سفارتی معاہدوں نے یو اے ای کے پاسپورٹ کو عالمی سطح پر نمبر ون بنا دیا، اماراتی پاسپورٹ کی بڑھتی رسائی نے شہریوں کے عالمی سفر میں اضافہ کیا، امریکا اور دیگر بڑے ممالک اس سال ٹاپ رینکنگ میں شامل نہ ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی پاسپورٹس کی ویزا فری رسائی محدود سطح پر برقرار رہی، سال 2025ء میں سفارتی تعلقات اہم کردار ادا کر رہے ہیں، طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان 91 نمبر پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں