کراچی: سرجانی ٹاؤن میں بدبخت بیٹے نے اپنے ہی باپ کی جان لے لی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بدبخت بیٹے نے اپنے ہی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سرجانی ٹاؤن میں اپنے ہاتھوں سے ہی اپنی آخرت اجاڑنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے پر اپنے والد کو قتل کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی شناخت مجتبیٰ عباس کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں