چند سیاسی جماعتیں سانحہ گل پلازہ پر سیاست کر رہی ہیں: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ چند سیاسی جماعتیں سانحہ گل پلازہ پر سیاست کر رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے گل پلازہ کی تعمیر اور منظوری میں سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کردار نہیں تھا، تمام فیصلے اس وقت کی شہری حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری تھے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ گل پلازہ کی تعمیر کی منظوری 1983ء میں دی گئی جب میئر عبد الستار افغانی تھے، زمین لیز کی دوبارہ تجدید 1991ء میں کی گئی، لیز پر فاروق ستار کے بطور میئر دستخط موجود ہیں۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ گل پلازہ سے متعلق بے ضابطگیوں کو 2003ء میں باقاعدہ ریگولرائز کیا گیا، اس وقت کراچی کے میئر نعمت اللہ خان تھے، یہ تمام اقدامات اٹھارہویں آئینی ترمیم سے پہلے کئے گئے۔