دائیں آنکھ کا کامیاب طبی علاج، بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ خاندان کو موصول

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کا کامیاب طبی علاج کیا گیا، میڈیکل رپورٹ بانی کے خاندان والوں کو موصول ہوگئی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تفصیلی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ میں بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی، پمز اسلام آباد کے ماہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے رات گئے پمز منتقل کیا گیا، طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی میں رائٹ سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی۔

رپورٹ کے مطابق پمز میں بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی جی ای ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن دیا گیا، علاج معیاری پروٹوکول کے تحت آپریشن تھیٹر میں انجام دیا گیا۔

طبی عمل تقریباً 20 منٹ میں کامیابی سے مکمل، حالت مستحکم رہی، بانی پی ٹی آئی کو علاج کے بعد فالو اپ ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طبی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو موصول ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں